ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ؛جگہوں کا تعین ہوگیا

اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ؛جگہوں کا تعین ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عید الاضحی کی آمد قریب ہے۔ اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہونگی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد  نے  عید الاضحی کے حوالے سے 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ  کرلیا ۔ مویشی منڈیاں ضیاء مسجد، آئی 12 اور بارہ کہو میں قائم کی جائیں گی

لہتراڑ روڑ سلطانہ فاونڈیشن، سنگجانی اور جاپان روڑ پر بھی مویشی منڈیاں قائم ہونگی۔

منڈیوں کا قیام 10 مئی سے تمام 6 پوائنٹس پر عمل میں لایا جائے گا ۔ڈی سی اسلام آباد کے پارکنگ، سینیٹشن، سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا  منڈی میں نوٹیفائڈ ریٹ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایات کو فی الفور ازالہ کیا جائے گا، 

ہر منڈی میں ایک مجسٹریٹ ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہوگا،منڈی سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ 

 ڈی سی اسلام آباد نے کہا منڈی کے علاوہ شہر میں کسی بھی پوائنٹ پر جانوروں کی خریدو فروخت کی سختی سے ممانعت ہوگی۔