سعید احمد: پاکستان ریلویز نے 10 مئی یومِ معرکۂ حق بھرپور قومی جذبے اور جوش و خروش سے منانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق 10 مئی یوم معرکہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز سمیت تمام ڈویژنز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق گرین لائن ٹرین کو معرکۂ حق کی خصوصی برانڈنگ کے ساتھ روانہ کیا جا چکا ہے جبکہ ملک بھر کے 40 بڑے ریلوے اسٹیشنز پر بھی خصوصی برانڈنگ کی جائے گی۔
پاکستان ریلویز کے مطابق تقریبات کا مقصد قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کی خدمات اور ملکی دفاع کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔