ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادشاہی مسجد: "معرکۂ حق" کانفرنس، پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین

بادشاہی مسجد:
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: بادشاہی مسجد میں"معرکۂ حق" کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاک افواج کی قربانیوں اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

کانفرنس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے شرکت کی، جبکہ مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء، مشائخ اور سماجی شخصیات بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

شرکاء میں مفتی فتح محمد راشدی، علامہ نعیم بادشاہ، پیر ولی اللہ شاہ بخاری اور علامہ کاظم رضا نقوی شامل تھے۔

اس کے علاوہ قاری بلال، مولانا عبدالستار نیازی، قاضی عبدالغفار، علامہ سجاد جوادی، قاری فتح محمد، سید عبدالبسیر اور نعیم پاشا نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ تھے۔

تقریب کے دوران مقررین نے پاک افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ملکی سلامتی، اتحاد اور استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔