ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹا مزید مہنگا، 10 اور 20 کلو تھیلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

آٹا مزید مہنگا، 10 اور 20 کلو تھیلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 گندم کی نئی فصل سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں آنے کے باوجود نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 107 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1012 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 210 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2020 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ مختلف پیداواری اور سپلائی اخراجات میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے، تاہم شہریوں نے مہنگائی میں مزید اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔