ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکو دس تولہ سونااورلاکھوں روپےلوٹ کر فرار ہو گئے۔
کراچی کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب ایک گھر سےمسلح ملزمان 10 تولہ سونا، 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیاجہاں چار مسلح ڈاکوسفید رنگ کی گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور گھر میں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ملزمان نے پورے گھر کی تلاشی لی اور سونے و نقدی کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود لائسنس یافتہ ہتھیار اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔