ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گاڑی ٹرانسفر کروانے والوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی

 گاڑی ٹرانسفر کروانے والوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وہ شہری جنہوں نے گاڑی تو خرید لی ہے مگر اب تک اپنے نام پر ٹرانسفر نہیں کروائی، ان کیلئے رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر گاڑی مالکان کو رعایت دینے کا اعلان کیا گیا، محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے ٹرانسفر کیلیے لازمی نادرا بائیو میٹرک تصدیق میں 30 جون 2026 تک توسیع کر دی۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی خرید کنندہ 30 جون 2026 تک فروخت کنندہ کی نادرا بائیو میٹرک کی تصدیق کے بغیر اپنی گاڑی ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا جو ان کے آفیشل فیس بک پیج پر دستیاب ہے۔

گاڑی یا موٹرسائیکل کی ملکیت تبدیل کروانے کا مکمل طریقہ کار
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑی یا موٹرسائیکل کی ملکیت کی منتقلی کیلیے مرحلہ وار نیا طریقہ کار جاری کیا گیا۔ اب خریدنے یا بیچنے کیلیے مخصوص قانونی ضوابط کی پیروی کرنا لازمی قرار دیا گیا تاکہ جعلسازی اور قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

نئے نظام کے تحت خریدار اور بیچنے والے دونوں کو بائیو میٹرک تصدیق کیلیے نادرا یا ای سہولت مرکز کا دورہ کرنا ہوگا جس کے بعد ہی منتقلی کا عمل سرکاری طور پر شروع ہو سکے گا۔

گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کا طریقہ کار:

نادرا یا ای سہولت سینٹر سے خریدار و بیچنے والے کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی
اسٹامپ پیپر پر تحریری معاہدہ تیار کیا جائے گا جس پر دونوں فریق دستخط کریں گے
ایکسائز دفتر کا دورہ کر کے ٹوکن حاصل کریں اور درخواست فارم جمع کروائیں
مکمل شدہ فارم کے ساتھ لازمی دستاویزات جمع کروائی جائیں گی
منتقلی کی مقررہ فیس اور ٹوکن ٹیکس ادا کیا جائے گا، جو آن لائن یا دفتر میں جمع کروایا جا سکتا ہے
تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد باضابطہ رسید جاری کی جائے گی
تصدیق کے بعد 5 سے 15 ورکنگ دنوں میں نیا اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ خریدار کے نام پر جاری کر دیا جائے گا
بیچنے والے کے لیے درکار دستاویزات:

اصل رجسٹریشن بک/اسمارٹ کارڈ
قومی شناختی کارڈ کی کاپی
دستخط شدہ درخواست
فروخت کا معاہدہ
کلیئرنس سرٹیفکیٹ
پاسپورٹ سائز تصویر
خریدار کے لیے درکار دستاویزات
CNIC کی کاپی
پاسپورٹ سائز تصویر
ویلیڈ وہیکل ٹیکس سرٹیفکیٹ
رہائش کا ثبوت (یوٹیلیٹی بل/کرایہ نامہ)
گاڑی کا معائنہ سرٹیفکیٹ