ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہلیلویاہ! رومن کیتھولک مسیحی دنیا کو نیا پوپ مِل گیا

 ہلیلویاہ! رومن کیتھولک مسیحی دنیا کو نیا پوپ مِل گیا

سٹی42:  وییٹیکن سٹی سے دنیا بھر کے رومن کیتھولک مسیحیوں کے دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی۔ پوپ کا انتخاب ہو گیا۔ سٹین چیپل سے سفید دھواں نکل رہا ہے۔ پوپ منتخب ہو چکے ہیں۔

سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھتا  نظر آ رہاہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویٹیکن میں 8 مئی 2025 کو ایک نئے پوپ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
ایک سو یتیس رومن کیتھولک کارڈینلز نے ایک خفیہ کانفرنس میں ایک نئے پوپ کا انتخاب کیا ہے۔
جمعرات کو ویٹیکن میں سسٹین چیپل کے اوپر ایک چمنی سے سفید دھواں نمودار ہوا، جو اس بات کا اشارہ دے رہا تھا کہ ایک حتمی ووٹنگ ہو گئی ہے۔
خفیہ رائے شماری میں 70 ممالک کے ریکارڈ 133 کارڈینلز شامل تھے، 2013 کے کنکلیو میں 48 ممالک سے 115 تھے۔
کنکلیو کے دوران، کارڈینلز کو دنیا سے دور کر دیا گیا اور رازداری کی قسم کھائی گئی، ان کے فون اور کمپیوٹر ضبط کر لیے گئے، جب کہ انہیں ووٹنگ کے لیے سسٹین چیپل اور ویٹیکن کے دو گیسٹ ہاؤسز کے درمیان سونے اور کھانے کے لیے بند کر دیا گیا۔ یہ کانفرنس اپریل میں پوپ فرانسس کی موت کے بعد ہوئی۔

 ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا. رابرٹ پری ووسٹ پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہار دہم کہلائیں گے۔

 کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پروسٹ جلد ہی وہ سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی پر عوام کے سامنے آئیں گے، سیٹ پیٹرز کے باہر موجود ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے منتظر ہیں جب نئے پوپ بالکونی میں آئیں گے۔

 کیتھولک چرچ کی روایت کے مطابق ایک سینئر کارڈینل جلد ہی لاطینی زبان میں "Habemus Papam" (ہمیں نیا پوپ ملا ہے) کہہ کر عوام کو نئے پوپ کا نام بتایا۔

 پوپ فرانسس 24 اپریل کو انتقال کرگئے تھے جب کہ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس جاری تھا۔