ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ سب کو امن مِلے؛ پوپ لِیو کا پہلا خطبہ

 New Pope, Pope LeoXIV, City42, Vatican City, Mother Mary , Roman Catholic world
کیپشن: پوپ لیو XIV نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں کھڑے ہوکر اپنی پہلی عوامی گفتگو  کی ہے۔پوپ لیو 14 ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں رومن کیتھولک مسیحی عقیدت مندوں کے سامنے پہلی مرتبہ آئے تو انہوں نے مختصر خطاب کیا، ابتدا میں  انہوں نے لاطینی زبان میں کلام کیا اور اس کے بعد سپینش زبان میں خطاب کیا۔ پوپ لیو امریکی ہیں لیکن عملاً وہ پیرو کی رومن کیتھولک مسیحی کمیونٹی سے وابستہ ہیں۔ 

سٹی42:  ویٹی کن میں آج پوپ کی سیٹ پر بیٹھنے والے مقدس کا نام رابرٹ پریوسٹ ہے۔ وہ امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ امریکہ میں کام نہیں کرتے۔ پوپ رابرٹ پریوسٹ نے اپنے لئے لیو XIV   (لیو فورٹین) نام منتخب کیا ہے۔ انہوں پوپ لیو 14 پکارا جائے گا۔

عملاً پیرو کے رومن کیتھولک مسیحی پوپ

پوپ لیو امریکہ سے رومن کیتھولک چرچ میں کارڈینل کے عہدہ پر فائض تھے لیکن انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ  جنوبی امریکہ کے ملک پیرو  میں چرچ کی خدمت میں گزارا ہے۔ اس طرح انہیں جنوبی امریکہ کے رومن کیتھولک چرچ کا نمائندہ تصور کیا جا رہا ہے۔ پوپ بننے کے بعد انہیں باقی زندگی ویٹی کن میں گزارنا ہے۔
اگر پوپ لیو کو امریکی ہی تصور کیا جائے تو وہ رومن کیتھولک چرچ کی  2,000 سالہ تاریخ میں پہلے امریکی پوپ ہیں۔ 

پوپ لیو کی عمر  69 سال ہے۔ 

پوپ لیو بالکونی میں  آ گئے 
پوپ لیو XIV نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں کھڑے ہوکر اپنی پہلی عوامی گفتگو  کی ہے۔پوپ لیو 14 ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں رومن کیتھولک مسیحی عقیدت مندوں کے سامنے پہلی مرتبہ آئے تو انہوں نے مختصر خطاب کیا، ابتدا میں  انہوں نے لاطینی زبان میں کلام کیا اور اس کے بعد سپینش زبان میں خطاب کیا۔ پوپ لیو امریکی ہیں لیکن عملاً وہ پیرو کی رومن کیتھولک مسیحی کمیونٹی سے وابستہ ہیں۔ 

اس نے دونوں ہاتھوں سے نیچے  موجود مجمع کو برکت دی۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے امریکی پرچم لہرایا۔

پوپ نے اپنے پہلے خطبہ میں امن عالم کے متعلق تفصیل سے بات کی، ان کے خطبہ کی ابتدا  Peace be with you all کے الفاظ سے ہوئی۔

پوپ نے  رومن کیتھولک مسیحیوں کی روحانی ترقی اور قلبی سکون کے متعلق  بھی بات کی۔ اس کے بعد پوپ نے مجمع کو اور دنیا کو برکت دی۔