ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کی وفاقی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو سنگین دھمکیاں

Ali Amin Gandapur, Adiala Jail, City42, Bani PTI,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا میں داخل نہ ہونے دینے کی دھمکی دے دی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایسی دھمکیاں دینے کے عادی ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کو  پاکستان کے ارکان  قومی اسمبلی کے لئے ممنوعہ علاقہ بنانے کی دھمکی دینے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ آج علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے حکام نے جیل میں  بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی
 معاصر نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا، " موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے." 
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائیت کو منفی انداز سے ابھارا اور کہا،  پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے "میرے صوبے"  میں داخل ہوکر دکھائے۔

 علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نےانہیں گورکھ پور کے پولیس چیک پوسٹ پر روک دیا۔

علی امین  نے پولیس اہلکاروں پر دھونس جمانے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے  نظر انداز کر دیا۔ اس پر علی امین نے دھمکیاں دیں اور پولیس اہلکاروں کے سامنے کہا ، " پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے۔وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہوکر دکھائے.موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے۔"

دل چسپ بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا کوئی انتظامی اختیار نہیں اور  نہ  ہی  اڈیالہ جیل کے اطراف سڑکوں پر حفاظتی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں۔