سٹی42: پاکستان جب حملہ کرے گا تو پاکستان کا حملہ نظر آئے گا۔ پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی؛ پاکستان آرمی کے ترجمان نے واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اب تک بھارت کے اندر کوئی ھملہ نہیں کیا، دشمن کی طرف سے بھارت کے اندر 15 مقامات پر پاکستان کے ھملے کی فیک نیوز سفید جھوٹ ہے۔ بھارتی فوج نے امرتسر میں خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آج شام اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آج بارت نے پاکستان پر متعدد ڈرون حملے کئے ہیں۔ بھارت سے پاکستان آنے والے تمام ڈرونز کو پاک فوج نے مار گرایا، اب تک پاکستان نے 29 ڈرون تباہ کئے ہیں۔ ان ڈرونز کے حملوں میں تین شہری شہید ہوئے ہیں۔ ان حملوں سے چار جوان زخمی ہوئے۔
بھارت کے میڈیا پر پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات انڈیا کے اندر 15 حملوں کے جھوٹے پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہوئے جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، پاکستان جب حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی، پاکستان کا حملہ بھارتی میڈیا کو دکھانا نہیں پڑے گا۔ پاکستان کا حملہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی۔
آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہریوں میں کوئی خوف اور تشویش نہیں۔
جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ رات بھارت کے اندر 15 مقامات پر کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے بھارتی پنجاب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی دشمن کی پھیلائی ہوئی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔
پاک فوج ڈٹ کر کھڑی ہے، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرے گا تو پاکستان کا حملہ نظر آئے گا۔ پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت ڈرامے کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اپنی نیوز بریفنگ میں مزید بتایا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کو بتایا کہ ہر چیز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، پاکستان ٹیکنالوجی کی تقری کے سبب ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ۔
گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فارنزک معائنہ کیا جارہا ہے۔ بھارت کا نظام اتنا ہی اچھا ہے تو 5 طیارے کیسے تباہ کرالیے۔ بھارت سینما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر