ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوتا جارہاہے؛ وزیرِ دفاع

ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوتا جارہاہے؛ وزیرِ دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے لاہور ائرڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا جھوٹا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ساختہ ڈرونز سے لاہور ایئرڈیفنس سسٹم کو کوئی  نقصان نہیں پہنچا، بھارت نے تنازع کو بند گلی میں پہنچا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوتا جارہاہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی گنجائش کم ہی ہے، بھارتی ڈرون حملے سے پاکستان کی فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی گنجائش نہیں رہی ۔