سٹی 42 : شہر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس مکمل تیار ہوچکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لاہور پولیس و انتظامیہ کی فرضی مشقیں،ابتدائی طبی امداد کاتربیتی سیشن ہوا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے فرضی مشقوں کی سربراہی کی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،ریزرو انسپکٹر لائن،لائن افسر،ایلیٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سول ڈیفنس،بم ڈسپوزل سکواڈ،سپیشل برانچ،ریسکیو1122 کے اہلکار شریک ہوئے۔
10 خواتین پولیس افسران سمیت 70 پولیس افسران وجوانوں نے مشقوں میں شرکت کی ۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی مذموم چال کو ناکام بنانا ہے، پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ پولیس اپنی فوج کیساتھ ملکردشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے ۔