ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی قرار

واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی سکیورٹی ایڈوائزری نے شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واہگہ بارڈر اور اس کے اطراف میں سکیورٹی خدشات لاحق ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واہگہ بارڈر یا اس سے ملحقہ علاقوں جن میں ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی اور گرین سٹی شامل ہیں ان میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی سکیورٹی ایڈوائزری جعلی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات یا کسی بھی قسم کی تصدیق کے لیے شہری 0307-0002345 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔