ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات ، مشہور امریکی اداکار کیخلاف مقدمہ درج

سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات ، مشہور امریکی اداکار کیخلاف مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہالی ووڈ اسٹار مائیکل پِٹ پر نیو یارک میں سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/untitled-design1746688446-0/untitled-design1746688446-0-600x450.webp

غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق مشہور امریکی اداکار مائیکل پٹ، جنہیں "بورڈ واک ایمپائر" اور "ڈاسنز کریک" جیسے ٹی وی شوز میں ان کے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، پر نیویارک سٹی میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی، گلا دبانے، اور جسمانی حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گرینڈ جیوری کی جانب سے جاری اداکار پر عائد فردِ جرم کے مطابق، الزامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل پٹ نے متاثرہ خاتون کو کنکریٹ بلاک اور لکڑی کے ٹکڑے سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

44 سالہ اداکار کو جمعہ کو سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے عائد الزامات کے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر نو الزامات عائد کیے گئے جن میں فرسٹ ڈگری جنسی زیادتی، مجرمانہ جنسی فعل، حملہ، اقدامِ حملہ، اور گلا گھونٹنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعات اپریل 2020 سے اگست 2021 کے درمیان بروکلن کے بشوک علاقے میں پیش آئے۔

پٹ کے وکیل جیسن گولڈمین نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں جو اداکار کو بےقصور ثابت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات کئی سال بعد ایک باہمی رضامندانہ تعلق کے دوران کے واقعات پر مبنی ہیں، جن کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سے پٹ نے بھی الزامات سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں خود کو بےگناہ قرار دیا اور 100,000 امریکی ڈالرز کی ضمانت پر رہا ہوگئے۔ اداکار کیخلاف اس کیس کی اگلی سماعت 17 جون کو بروکلن میں ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer