ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ،ستر سے زائد فیڈر ٹرپ

لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ،ستر سے زائد فیڈر ٹرپ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : شہر سمیت مضافات میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، لیسکو کے ستر سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں تیکنیکی و فنی خرابیوں اور فیڈر ٹرپنگ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جس کے بعد لیسکو نے بحالی کے کاموں کے لئے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کر دیں، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی وجہ سے لائن سٹاف کو بحالی کے کاموں میں دشواری کا سامنا ہے، دوسری جانب لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کے مطابق بارش رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer