فاران یامین: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے بھرپور تیاری کا مظاہرہ ، قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقوں کے دوران دہشت گردی کی مبینہ کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشقوں میں پولیس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ایلیٹ فورس، ڈولفن، پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ یونٹس نے شرکت کی, جس کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کارروائی یا دشمن کی مذموم کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنانا ہے۔