ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں سیاحوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کل چھ افراد سوار تھے جو دہرا دون سے ہرسل جا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں اور حادثے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔