ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی:متعدد فضائی روٹس بند، خلاف ورزی پر سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ

پاک بھارت کشیدگی:متعدد فضائی روٹس بند، خلاف ورزی پر سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث متعدد فضائی روٹس عارضی طور پر کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) میں 7 فضائی روٹس بند کیے گئے ہیں جن پر کمرشل طیاروں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔ ان فضائی راستوں کی بندش کا اطلاق آج دوپہر 12 بجے تک برقرار رہے گا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

نوٹم (NOTAM) کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

متعلقہ ادارے صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے اپنی پروازوں سے متعلق ائیرلائنز سے پیشگی معلومات حاصل کریں۔