ویب ڈیسک: لاہور میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر یا گیا۔
فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے سے بڑھا کر 2700 روپے کردیا۔ اس حوالے سے چئیرمن فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو کا کہنا ہے کہاوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ پانچ ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر گندم دستیاب نہیں، مجبورا اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں۔
افتخار مٹو نے کہا کہ گندم کی عدم دستیابی پر لاہور کی 70فیصد ملیں بند ہو گئی ہیں۔جب فلور ملوں کو گندم سرکاری نرخوں پر ملے گی تو ریٹ نہیں بڑھے گا۔ پنجاب میں آٹے کا بحران جنم لے رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں۔