مریم اورنگزیب کی عمران خان پر شدید تنقید

مریم اورنگزیب کی عمران خان پر شدید تنقید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر اطلات مریم اورنگریب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی حق ٹویٹر ، ریلیوں اور جلسوں پہ نہیں ملتا ثبوت لے کر عدالت اور تھانے جاؤ ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہروپیے حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں، ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتاہے، جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے، آئینی حق ٹویٹر ، ریلی اور جلسوں پہ نہیں ملتا ثبوت لے کر عدالت اور تھانے جاؤ ۔انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ 35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں، عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں ؟جھوٹے الزام لگانا الزام تراشی کرنا بہتان بازی کرنا کسی کا قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے؟

وفاقی وزیرنے لکھا کہ جب تم پہ قاتلانہ حملہ ہوا اُس وقت خیبر پختونخوااور پنجاب میں تمہاری اپنی حکومت اور وزیراعلیٰ تھا،کیا وہ سازش میں شامل تھے؟ تمہارے جھوٹوں پہ انھوں نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مجرموں کو کیوں نہیں پکڑا؟ میڈیا، جج،سیاسی مخالفین کے قتل کی تمہاری سازش بے نقاب ہونے پر دوسروں پر اپنے قتل کاالزام دیا؟ واہ ۔

وزیراطلاعات نے مزید لکھا کہ جو الزام دوسروں پہ لگایا مجرم خود نکلے ، دوسروں کو چور ڈاکوکہااورخود ڈاکو ثابت ہوئے،مخالفین، صحافی، جج وکلا کے قتل کی تمہاری سازش پکڑی گئی تو اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو۔ مریم اورنگزیب نےکہا کہ پاناما میں جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کےمقدمے میں 6 سال سے تم عدالت سے فرار ہو؟ شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دو، عدت میں شادی، بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے؟ 

Ansa Awais

Content Writer