بھارتی ایئرلائن کے طیارے میں بچھو نکل آیا

بھارتی ایئرلائن کے طیارے میں بچھو نکل آیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ایئرلائن کے طیارے میں بچھو نکال آیا، دوران پرواز بچھو نے مسافر خاتون کو کاٹ لیا، علاج کے بعد خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچھو کے خاتون کو کاٹنے کا واقعہ ایئر انڈیا کی ناگپور سے ممبئی جانے والی پرواز میں 23 اپریل کو پیش آیا۔ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد خاتون کا معائنہ کیا گیا اور اسپتال میں علاج کے بعد خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا۔ بھارتی ایئر لائن کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن کر دی گئی۔

اس سے پہلے بھارتی ایئر لائن کے طیاروں سے سانپ، چوہے اور پرندے ملنے کے واقعات بھی ہو چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer