ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کا بے دردی سے قتل

لاہور؛ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کا بے دردی سے قتل
کیپشن: Murder of Doctor
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)دیرینہ عداوت یا ڈکیتی،  کوٹ لکھپت میں جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کردیا۔

کوٹ لکھپت میں واقع گلشن احباب ہاوسنگ سوسائٹی میں جنرل ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن چھتیس سالہ ڈاکٹر فیاض حسین کی لاش گھر کی بالائی منزل کے کمرے سے ملی،نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکرڈاکٹر فیاض حسین کو فائرنگ سے قتل کیا اور دروازے کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے ڈاکٹر فیاض کے جسم میں 8 سے 10 گولیاں ماریں۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ۔مقتول ڈاکٹر کے بیوی، بچے آبائی علاقے لیہ میں شادی پرگئے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول گزشتہ چار سال سےاہلخانہ کے ہمراہ گلشن احباب ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھا۔ ڈاکٹر فیاض حسین کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،پولیس نے تمام شواہد ا کٹھے  کرکےلاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی کی جائے اور مقتول ڈاکٹر کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer