ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے لاہور کے 9تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 پولیس لائنز سے انسپکٹر رفیع اللہ ایس ایچ او سندر، پولیس لائنز سے انسپکٹر آصف ادریس ایس ایچ او لیاقت آباد، سب انسپکٹر عظیم انور ایس ایچ او رنگ محل، سب انسپکٹر عثمان یونس کو جنرل ڈیوٹی ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی تعینات کر دیا گیا۔

سب انسپکٹر فہیم امداد ایس ایچ او برکی، انسپکٹر فاروق افتخار کھارا ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، انسپکٹرراشد سلیم ایس ایچ او ٹبی سٹی، انسپکٹر عمران خان کوایس ایچ او نصیرآباد تعینات کردیاگیا  جبکہ پولیس لائنز سے وجیہہ الحسن رضوی ایس ایچ او ڈیفنس اے تعینات کر دیا گیا۔