سٹی 42: رواں برس شہر کے مختلف علاقوں میں دوران واردت ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نو افراد کو قتل ، درجنوں کو زخمی کر دیا,سی سی پی او لاہور کہتےہیں کہ واردات ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔پولیس اعدادوشمار کے مطابق رواں برس اب تک نو افراد کو ڈاکوؤں نے دوران واردات قتل کیا۔ماہ رمضان میں ڈاکوؤں نے دوران واردت دو افراد کو قتل کیا ،گزشتہ رات سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل ،دو کو زخمی کیا ،دوران واردت زخمی ہونے والوں کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔ڈاکوؤں نے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے چھین لئے۔
ادھر سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے واردات ہونا کوئی ایشو نہیں ،پولیس ملزمان کو گرفتار کر لیتی ہے۔