بے روز افراد کیلئے خوشخبری، اہم سرکاری ادارے میں دس ہزار بھرتیوں کا فیصلہ

بے روز افراد کیلئے خوشخبری، اہم سرکاری ادارے میں دس ہزار بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: محکمہ بلدیات کا صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کےلیے بڑا اقدام، تحصیل لیول پر دس ہزار سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 136تحصیلوں میں 10ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا. اس ضمن میں سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق 70ہزار سے زائد آبادی والی تحصیل میں 100،  40ہزار سے زائد میں 80 اور 40 ہزارسے کم آبادی والی تحصیل میں 60 سینیٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں گے۔

تحصیل کونسل سطح پر فوری طور پر سینیٹری ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹاؤن کمیٹیوں کو تحصیل کونسل کے ساتھ ضم کئے جانے سے آبادی کے تناسب میں اضافہ ہوا، جس سے سینٹری ورکرز پر کام کا بوجھ بڑھ گیا۔ ڈپٹی کمشنرز بحیثیت ڈیزیز مینجمنٹ اتھارٹی صفائی اور ڈس انفیکشن کے کام کی نگرانی کریں گےجبکہ متعلقہ تحصیل کونسلز اضافی سینٹری ورکرز کے تمام اخراجات خود اٹھائیں گی۔

سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے سے نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں بھی بہتری آئے گی، فوری طور پر ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ صفائی صورتحال کو بہتر بنانے اور کورونا وباء کے پیش نظر کیا گیا ہے۔صوبے کو کورونا سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ استعمال میں آنے والے مقامات اور اشیاء کو ڈس انفیکٹ کرنا بہت ضروری ہے۔