ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
کیپشن: flight operation Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:کورونا وائرس کے سدباب کے لئے محدود فلائٹ آپریشن، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر رہا،ملکی وغیر ملکی 21 پروازیں متاثر ، 16 منسوخ ، پانچ تاخیر کا شکار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق کویت سے آنے والی پرواز جے 9501، کویت جانے والی پرواز جے 9502 ، لندن جانے والی برٹش ائیر کی پرواز بی اے 258 ، ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241، ابوظہبی جانے والی پروز ای وائے 242 ، لندن جانے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 365، استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 ، استنبول جانے والی ٹی کے 715، دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 624، دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 625، دوحہ جانے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 629، کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 کو منسوخ کردیا گیا۔ ادھر دبئی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 723 دو گھنٹے، ابوظہبی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 430 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer