عید قریب آتے ہی مٹن، بیف لاہوریوں کی پہنچ سے باہر

Mutton Price increase
کیپشن: Mutton Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: شہر بھر میں قصابوں کے من مانے ریٹ، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بیف اور مٹن بھی لاہوریوں کی پہنچ سے باہر ہونے لگا۔شہر بھر میں قصابوں کے من مانے ریٹ، شہر میں سرکاری ریٹ کے برعکس مختلف ریٹس نافذ ہو گئے جبکہ سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا جبکہ بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

شہری حکومتی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاو من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں، عوام کدھر جائے۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔چھوٹا بڑا گوشت سرکاری نرخ ناموں پت نہیں مل رہا۔قصان صافی گوشت کے من مانے ریٹ مانگتے ہیں۔ 

دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت نے چوتھی سینچری مکمل کرلی ہے۔ مرغی کاگوشت3 روپے اضافے سے400 روپے کلو ہوگیا۔ صافی مرغی کا گوشت430 روپے کلو میں مل رہا ہے جبکہ زندہ مرغی کا تھوک ریٹ268،پرچون ریٹ276 روپےکلوہوگیا۔ فارمی انڈے 136 روپےدرجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہیں۔