ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ رینکنگ میں لاہور آخری نمبر پر کیوں؟

Teachers online traning process Failed in punjab
کیپشن: Teachers online traning process Failed in punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا کے باعث  لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایک لاکھ 93ہزار پرائمری ٹیچرز کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ایپلی کیشن تیار کی گئی مگراساتذہ نےایپلی کیشن کو کھولا تک نہیں جس کےباعث پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ رینکنگ میں لاہور آخری نمبر پر پہنچ گیا ۔
  تفصیلات کےمطابق  محکمہ  سکول ایجوکیشن  ایک لاکھ 93 ہزار پرائمری اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنےمیں ناکام،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےایک لاکھ 93 ہزار پرائمری ٹیچرز کو ایپلی کیشن کے ذریعےایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا پلان بنایاتھا۔اساتذہ کی تعلیم و تربیت کیلئے 18 فروری کو ٹیچر سپورٹ پیکیج ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی تھی۔ٹیچرز فورم پیکیج ایپ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔ڈسٹرکٹ لاہور کے صرف 11 فیصد اساتذہ نے ہی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا،ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 60 فیصد اساتذہ نے ایپلی کیشن سےاستفادہ حاصل کیا،دوسرے نمبر پر پاکپتن اور تیسرے نمبر پر ساہیوال رہا۔منڈی بہاؤالدین ،لاہور،سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں ایپ کو سب سے کم استعمال کیا  گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پیشہ ورانہ تربیت کے حصول میں اساتذہ کی عدم دلچسپی کا نوٹس لے لیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کوروزانہ ایپلی کیشن کےذریعے ٹیچر فورم میٹنگ کا انعقاد کرنے کی ہدایت کردی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  کےمطابق ایپلی کیشن پر ٹیچرز فورم میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔۔۔۔۔