یو ایچ ایس نے پلازمہ سے کرونا وائرس کا علاج شروع کر دیا

یو ایچ ایس نے پلازمہ سے کرونا وائرس کا علاج شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے کرونا وائرس کا پلازمہ سے علاج شروع کر دیا ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے  کرونا سے صحت یاب ہونے والے افرد سے خون کے پلازمہ کی معمولی مقدار  عطیہ کرنے کی اپیل بھی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے کرونا وائرس کا پلازمہ سے علاج شروع کر دیا اس حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم  نےسٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلازمہ کرونا مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کے خون سے پلازمہ حاصل کیا جاتا ہے صحت یاب ہونے والے افراد کے خون میں کرونا مرض کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈی بن جاتی ہیں، پلازمہ لگانے سے کرونا کے دوسرے مریض کی زندگی بچائی جا سکتی ہے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کے خون میں دوسرے افراد کیلئے شفا ہے ایسے تمام افراد یو ایچ ایس آفس میں پہنچ کر اپنے پلازمہ کا عطیہ دیں۔

عطیہ دینے والے افراد کو کوئی نقصان نہیں ہوتا جو لوگ کرونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں وہ ہمارے ہیرو  ہیں،  کرونا وبا کے خاتمے کیلئے پلازمہ کا عطیہ دینا حقیقی نیکی ہے، جو لوگ عطیہ دینا چاہتے ہیں ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا اور وہ ہمارے وی آئی پی مہمان ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer