سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں آپریشن اور ویجیلنس ونگ سربراہان کا اجلاس، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آپریشنز ٹیموں کو رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش کے معیار پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پی ایف اے ہیڈکوارٹر میں آپریشن اور ویجیلنس ونگ سربراہان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ تیارکیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھار ٹی نےآپریشنزٹیموں کو رمضان بازاروں میں اشیاءخورونوش کے معیارپرمسلسل نظر رکھنے، صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف شکنجہ مزیدسخت اور کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معیاری اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں، رمضان بازاروں کیساتھ ساتھ اوپن مارکیٹس پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں، سحری اور افطاری پوائنٹس کا سرپرائز وزٹ بھی کروں گا۔