سٹی42: ہائیکورٹ نے کمپنی کے ڈیلی ویجیز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے مقصود علی بٹ سمیت 59 ملازمین کی درخواست منظور کرلی، ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مقصود علی بٹ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے طاہر خان ایڈووکیٹ نےپیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ درخواستگزارلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں عرصہ دراز سے کام کررہے ہیں۔ عدالت کےحکم پرکئی ملازمین کومستقل کردیا گیا، عدالتی حکم کے باوجوددرخواستگزاروں کومستقل نہیں کیا جارہا، افسران کو مستقلی کیلئےافسران کودرخواستیں دیں، درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت انہیں مستقل کرنے کا حکم دے۔
سرکاری وکیل نےموقف اختیارکیا کہ درخواستگزارحکومتی پالیسی کے مطابق مستقل ہونے کے معیارپرپورانہیں اترتے، سرکاری وکیل نےاستدعاکی کہ عدالت درخواست کوناقابل سماعت قراردے کرمسترد کر دے۔