ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داخلہ مہم میں لاہور ڈسٹرکٹ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام

داخلہ مہم میں لاہور ڈسٹرکٹ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:دسویں سی ای او کانفرنس میں لاہور کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، صرف 2 لاکھ 76 ہزار بچوں کی آن لائن حاضری ممکن ہوسکی ، 27 سکولوں کے پاس آن لائن حاضری کیلئے ٹیبلٹ ہی نہیں۔

پیر کے روز قائداعظم اکیڈمی میں دسویں سی ای او ایجوکیشن کانفرنس کی تفصیلات سامنے آگئیں، لاہور میں سات سکولز اساتذہ سے محروم ہیں جبکہ27 سکول میں طلباء کی آن لائن حاضری کیلئے ٹیبلٹس ہی فراہم نہ کیے جاسکے، داخلہ مہم میں بھی لاہور ڈسٹرکٹ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام رہا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ترقی کا دعویٰ ٹھس ہو گیا

کانفرنس میں اساتذہ کی ترقیوں کے لیے ہر ماہ ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی کااجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ لاہور کے 6لاکھ 86 ہزار بچوں میں سے صرف 2 لاکھ 76 ہزار بچوں کی آن لائن حاضری ممکن ہوسکی۔