ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے فارمانائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

ایف بی آر نے فارمانائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فارمانائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمٹیڈ کے چھ بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔جب تک جان میں جان ہے ، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا: شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے انکم ٹیکس بقایا جات کی عدم ادائیگی پر فارمانائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمٹیڈ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق فارما نائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سال دوہزار چھ سے دوہزار دس کے انکم ٹیکس بقایا جات کی مد میں دو ارب روپے کی نادہندہ ہے، ایف بی آر نے شہر کے مختلف بنکوں میں موجود فارمانائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمٹیڈ کے چھ اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ فارمانائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمٹیڈ کے تمام بنک اکاؤنٹس نیب نے بھی منجمد کر رکھے ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف کی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کمیٹی تشکیل

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ دو ارب روپے کی ڈیفالٹر فارمانائیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکاؤنٹس سے کوئی ریکوری نہیں ہوسکی۔