ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر کی تیاریاں، بازاروں میں خریداروں کارش بڑھنے لگا

عید الفطر کی تیاریاں، بازاروں میں خریداروں کارش بڑھنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید الفطر کی تیاریاں عروج پر ہیں، جیسے جیسے ماہِ رمضان اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے بازاروں میں عید کی شاپنگ کرنے والے خریداروں کارش بڑھنے لگا ہے . 

ماڈل ٹاؤن لنک روڈپرشہریوں کی بڑی تعدادموجود ہے، شہری فیملیزکےہمراہ عیدکی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ ملبوسات،جیولری،کاسمیٹکس اورچوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگا ہوا ہے، خواتین کی جانب سے چوڑیوں اور کپڑوں کی خریداری کی جارہی ہے۔ 

بچوں کے ملبوسات، جوتوں اور چوڑیوں کی دکانوں پر گہما گہمی لگی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جیولری، میچنگ دوپٹوں،مہندی کی خریداری عروج پر ہے ۔ 

شاپنگ میں مصروف خواتین کا کہنا ہے کہ عیدکی شاپنگ کاسلسلہ چاندرات تک جاری رہےگا۔