ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دکانداروں نےدودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

 دکانداروں نےدودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابو بکر ارشد:ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام نظر آ رہی ہے جس کے باعث شہری مہنگے داموں یہ اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ میں دودھ سرکاری قیمت 190 روپے فی لیٹر کے بجائے 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دہی 260 سے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشتر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر کے دودھ اور دہی فروخت کر رہے ہیں اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 دوسری جانب کراچی میں دودھ کی قیمت بڑھانے سے متعلق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کو خط لکھ دیا۔کمشنر کے نام خط میں  مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ 70 روپے فی لیٹر نقصان برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔