ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی 

 ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کاوش میمن)ایران جنگ کے باعث سپلائی متاثر ہونے کے نتیجے میں کراچی میں ایل پی جی مہنگی ہوگئی۔
کراچی میں فی کلو ایل پی کی قیمت میں 30 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایل پی جی 330 روپےفی کلومیں فروخت ہورہی ہے۔

 واضح رہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 226 روپے کلو مقرر کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے کے اثرات روزمرہ استعمال کی اشیاء، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں،اور اب ایل پی جی بھی  مہنگی ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

دکانداروں کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے سامان کی ترسیل کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔