ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی پروگرام، پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

پنجاب: گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی پروگرام، پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

  آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کو گرجا گھروں کے اطراف مؤثر گشت یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکار انتہائی چوکس رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

عبدالکریم نے علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بھی ہدایت جاری کی تھی کہ افسران اور جوان الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ دعائیہ تقریبات اور دیگر اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے جبکہ مسیحی آبادیوں اور حساس علاقوں کے گرد سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔

انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں اور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر کی خصوصی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جا سکے۔