ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ڈے سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ

ون ڈے سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگئی ہے۔

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ہوگا۔

 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے بنگلہ دیش روانہ ہوئے ہیں۔

  دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔