ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سبحان اللہ خان)خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق چترال ،پشاور،بونیر، شانگلہ،مالاکنڈ،دیر اورسوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

 ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈکی گئی جبکہ  گہرائی 216کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا ۔

 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکر تے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 واضح رہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے ۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔