اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 255 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 255 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 310 افراد زخمی ہوئے۔ حادثات کے 117 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 193 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔