ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے دو ارب ڈالر قرض کی واپسی ایک سال کیلئے مؤخر کر دی

China Pakistan economic cooperation , China's loan rescheduled, Pakistan's debt
کیپشن: عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب روپے کے  واجب الادا قرض کی واپسی کے لئے مزید ایک سال کی مہلت دینے کا فیصلہ ایک بار پھر اس امر کی تصدیق کر رہا ہے کہ چین ہی پاکستان کا  عمران خان حکومت کے گرنے کے بعد بدترین مالیاتی بحران سے نکالنے کے لئے سب سے بڑا سہارا تھا، اب بھی چین ہی مالیاتی استحکام کے لئے سب سے بڑا سہارا ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزارت خزانہ نے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے قرض ادائیگی کی مدت میں توسیع کی تصدیق کردی. 
عوامی جمہوریہ چین نے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے دوران پھیلنے والے اقتصادی اور مالیاتی بحران سے نکلنے کے لئے  شہباز شریف حکومت کو خصوصی انتظام کر کے قرضہ دیا تھا جو مختصر المیعاد تھا۔ اب وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ثین کے حکام نے واجب الادا 2 ارب ڈالر ز کی واپسی ایک سال کے لئے مؤخر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی آخری تاریخ  24 مارچ تھی، اب پاکستان 24 مارچ 2026 تک یہ قرض واپس کرے گا۔