ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک فراڈ کیس؛ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر گرفتار

بینک فراڈ کیس؛ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو  گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مارکر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو  گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم پر نجی بینک کے 70 کروڑ روپے فراڈ کا الزام ہے، ملزم نے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد عاطف احمد خان کو گرفتار کیا گیا، ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے، ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 654 ملین غیرقانونی طور پر ایکوائر کئے، کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی گئی۔