سٹی 42 : لاہور چڑیا گھر کو کچھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق لاہور چڑیا گھر 12 مارچ سے 27 مارچ تک بند ہوگا، لاہور چڑیا گھر کی باونڈری وال کی تعمیر اور سالانہ دیکھ بھال کے کام کو مکمل کیا جائے گا، جانوروں کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا ۔
ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کا کہنا ہے کہ عید سے قبل چڑیا گھر کو کھول دیا جائے گا ۔