کلیم اختر:لاہور کے نشتر ٹائون کی رجسٹری برانچ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ممبر ٹیکسز پنجاب کی جانب سے رپورٹ مکمل کرکے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھیج دی گئی،24 کروڑ روپے سے زائد رقم کی سٹمپ ڈیوٹی، کیپیٹل ویلیو ٹیکس ، رجسٹریشن فیس اور لوکل کمیشن فیس کی چوری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 18 اگست 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک 24 کروڑ 60 لاکھ 64 ہزار سے زائد رقم کی چوری کی گئی،نشتر ٹائون کی رجسٹری برانچ کے ملازمین نے 18 اگست 2023 سے یکم نومبر 2023 تک 4 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی۔
یکم نومبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک 20 کروڑ 15 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔18 اگست 2023 سے یکم نومبر 2023 تک 5550 مینوئل رجسٹریز کی گئیں۔
علاوہ ازیں4 کروڑ 42 لاکھ روپے سٹمپ ڈیوٹی کی مد میں کم وصول کیے گئے،اگست سے نومبر 2023 تک 2 لاکھ سے زائد کیپٹل ویلیو ٹیکس کم وصول کیا گیا۔
یکم نومبر 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک 5430 مینوئل رجسٹریز اور 9655 ای رجسٹریز کی۔
نومبر سے دسمبر 2023 تک صرف دو ماہ میں 19 کروڑ 66 لاکھ روپے سٹمپ ڈیوٹی کی مد میں کم وصول کیے گئے۔
نومبر 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک 45 لاکھ 84 ہزار روپے لوکل کمیشن کی مد میں کم وصول کیے گئے۔