شہزاد خان ابدالی:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی دکاندار وں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے۔
حکومت نے ماہ رمضان کیلئےبرائلر گوشت کی قیمت 595 پر مقرر کر رکھی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے،منڈی میں بھی زندہ برائلر 30 سے 40 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا۔
شہر میں صافی گوشت کی 700 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App