کرک؛ انڈس ہائی وئے پر مسافر کوچ اور کنٹینر میں خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

 کرک؛ انڈس ہائی وئے پر مسافر کوچ اور کنٹینر میں خوفناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کرک میں انڈس ہائی وئے پر مسافر کوچ اور کنٹینر میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ، 5 زخمی ہوگئے۔ 

کرک میں انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے مقام پر مسافر کوچ اور کنٹینر میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ مسافر کوچ راولپنڈی سے تخت نصرتی جا رہی تھی۔ حادثے میں 4 افراد جابحق جبکہ 5  افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو کرک کے مطابق زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کا تعلق کرک سے بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو1122 نے حادثے میں 8 افراد کو نکالا ، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے منتقل کردیا گیا، ایک معمولی زخمی ہو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا۔ 
حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ریسکیو1122 نے ہیوی مشنری کے ذریعے حادثے کی شکار گاڑیوں کو ہٹا کر انڈس ہائی وئے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔