شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 
آئی ایس پی آر  کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار، ایمونیشن، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ 
علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، اور مکمل حمایت کا عزم کیا۔