نشتر کالونی،  فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی

نشتر کالونی،  فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)نشتر کالونی، ہجویری ہومزمیں فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی،ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
 نشتر کالونی، ہجویری ہومزمیں فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرکاشف علی بخاری اور انکی بیوی سے لوٹ مار کی،واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو 3 تولےکے طلائی زیورات اور 11 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

 ڈاکوؤں کو واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا جبکہ چیخ و پکار اور ملزم کا تعاقب کرتا متاثرہ شہری بھی اسکے پیچھے بھاگتا دکھائی دیتا ہے۔واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا مگر ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔