ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہن کی موت کے ایک روز بعد بھارتی ٹی وی اداکارہ بھی انتقال کر گئیں

بہن کی موت کے ایک روز بعد بھارتی ٹی وی اداکارہ بھی انتقال کر گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی شو جھنَک کی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی گزشتہ رات سروائیکل کینسر کے سبب 48 برس میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولی سوہی کینسر کے سبب طویل عرصے سے علیل تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولی سوہی کی بہن امندیپ سوہی کا ایک رات قبل ہی یرقان کے سبب انتقال ہوا تھا۔

اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ’ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی ہے، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، ڈولی کی آخری رسومات آج دوپہر میں ادا کی جائیں گی۔‘

اداکارہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈولی سوہی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، علاج کے دوران اداکارہ نے ٹی وی شو ’جھنک‘ بھی چھوڑ دیا تھا۔

ڈولی کی بہن امندیپ کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا ہے  کہ’یہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا، اسے یرقان تھا۔‘

واضح رہے کہ ڈولی سوہی کا شمار معروف ٹی وی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔