ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین کا روس کے انتہائی اہم افسر کو قتل کرنے کا دعویٰ

Russia-Ukrain War
کیپشن: Russia-Ukrain War
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے محاصرہ کیے گئے شہر خرکیف میں روسی جنرل کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کی 41 ویں آرمی کے ڈپیوٹی کمانڈر میجر جنرل وٹالی گیرا سیموف کو پیر کے روز قتل کیا گیا ہے، یہ دعویٰ یوکرین ڈیفنس منسٹری کی انٹیلی جنس کے چیف ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم روسی وزارت دفاع کی جانب سے اس دعوے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری میں روسی فوج کے ایک اور جنرل آندرے سکھویتسکی کے مارے مبینہ طور پر مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

یوکرین نے دعویٰ کیا کہ اس نے اب تک روس کے 11 ہزار فوجیوں کومار دیا ہے جبکہ روس نے 500 فوجیوں کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک یوکرین میں ہونے والی اموات کی سرکاری سطح پر کوئی تعداد سامنے نہیں آ سکی۔